ڈسپلن کی خلاف ورزی پر یونس خان پاکستان کپ سے باہر

پی سی بی کی سابق کپتان یونس خان کو 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت


ویب ڈیسک April 26, 2016
پی سی بی کی سابق کپتان یونس خان کو 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت : ٖفوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں امپائر سے تلخ کلامی کے بعد ٹورنامنٹ چھوڑ کرجانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو شوز کاز نوٹس جاری کردیا جب کہ انہیں پاکستان کپ کے دیگر میچوں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں یونس خان کو ہدایت دی گئی کہ وہ 7 روز کے اندر اپنا جواب داخل کرائیں۔

واضح رہے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاکستان کپ میں پشاور کی نمائندگی کررہے تھے اور ایک میچ میں امپائرنگ کے تنازع کے باعث ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس پر وہ پاکستان کپ چھوڑکرکراچی آگئے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو فون کرکے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی اور پاکستان کپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی رضامند ہوگئے تھے تاہم بورڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد کرکٹر یونس خان پاکستان کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں