عمران فاروق قتل کیس پاکستان اوربرطانیہ کا تحقیقات مزید آگے بڑھانے پر مختلف امورپر اتفاق

دونوں وزرائےداخلہ نےملاقات میں عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات آزادانہ اورشفاف بنانےپربھی اتفاق کیا


ویب ڈیسک April 26, 2016
برطانیہ اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ، فوٹو : پی آئی ڈی

ISLAMABAD: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے دونوں ملکوں کی تحقیقاتیایجنسیوں کے حکام کے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

لندن میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی جس میں عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کیس میں دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں میں جاری تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات آزادانہ اور شفاف بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں مزید تحقیقات کے لیے دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں کے حکام پاکستان اور برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق تحقیقات کریں گے۔

چوہدری نثار اور برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کی ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ٹیم بنانے کا بھی فیصلہ کیا جس میں نیکٹا اور برطانوی محکمہ انسداد دہشت گردی حکام شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں