مزید 7 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کل تعداد538 ہوگئی

2 مریض صحت یاب ہوکرگھرکوچلے گئے ہیں۔


Staff Reporter November 16, 2012
شہرکے مختلف اسپتالوں میں اب بھی 5 افراد ڈنگی بخارکے شبے میں شہرکے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید7افراد میں ڈنگی بخار کی تصدیق کے ساتھ ہی رواں سال کے دوران مریضوں کی تعداد538ہوگئی ہے۔

صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل کی جانب سے جمعرات کوجاری رپورٹ کے مطابق شہرکے مختلف اسپتالوں میں اب بھی 5 افراد ڈنگی بخارکے شبے میں شہرکے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل ہیں جہاں پر ان کاعلاج جاری ہے اور 2 مریض صحت یاب ہوکرگھرکوچلے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں