سندھ ہائی کورٹ نے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا فیصلہ معطل کردیا
ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کی درخواست پر معطلے کے احکامات جاری کیے۔
KARACHI:
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے یکم محرم کو موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا فیصلہ معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے سندھ بار کونسل کی درخواست پر معطلی کے احکامات دیتے ہوئے اور ایڈووکیٹ جنرل، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو جمعہ کو 11 بجے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یکم محرم کی صبح 6 سے رات 7 بجے تک کراچی اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔