برآمدات بڑھانے کے لیے نئے ایکسپورٹرزکی کھیپ تیار کررہے ہیں خرم دستگیر

سی بی آئی کی ٹیم پرائیویٹ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ان مسائل کی نشاندہی کرے گی، خرم دستگیر

سی بی آئی کی ٹیم پرائیویٹ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ان مسائل کی نشاندہی کرے گی، خرم دستگیر فوٹو: اے پی پی/فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کررہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔


ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہالینڈ کا ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کا ادارہ (سی بی آئی) پاکستان کے چھو ٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کو برآمدی نیٹ ورک میں شامل کرنے کیلیے تربیت دے گا، پاکستان میں زراعت، ہارٹیکلچر، ٹیکسٹائل کے مخصوص سیکٹروں، کنزیو مر گڈز اور لائٹ انجینئرنگ میں نئے برآمد کنندگان تیار کیے جا سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے ایکسپورٹ کوچنگ، متعلقہ اداروں کی ڈیولپمنٹ اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے پروگرام تیار کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ہالینڈ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سی بی آئی کے تکنیکی ماہرین سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیم پرائیویٹ اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ان مسائل کی نشاندہی کرے گی جس بنا پر نئے ایکسپورٹروں کو برآمدی نیٹ میں شمولیت میں مشکلات درپیش ہیں۔
Load Next Story