سابق سٹی ناظم متحدہ سے تعلق پر پہلے خود گرفتاری دیں کارکنوں کا ردعمل

ماضی میں بھی دوسروں کے کاندھوں پر سواری کرنے والوں کو مال تو مل گیامگر عزت نہ مل سکی، کارکنوں


Staff Reporter April 27, 2016
ماضی میں بھی دوسروں کے کاندھوں پر سواری کرنے والوں کو مال تو مل گیامگر عزت نہ مل سکی، کارکنوں:فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے کار کنوں نے کہاہے کہ پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے ایم کیو ایم پر راکے ایجنٹ کا الزام لگا کرمہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

نائن زیر و پر جمع ہونے والے کار کنوں نے کہاکہ حکومت اور وزیر اعظم سے جواب اور وضاحت مانگنے والے پہلے راکی ایجنٹ پارٹی سے سٹی ناظم ہونے کے جرم میں اپنی گرفتاری دیں اورعدالتوں میں ایم کیو ایم پر اپنی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کاثبوت پیش کریں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی دوسروں کے کاندھوں پر سواری کرنے والوں کو مال تو مل گیامگر عزت نہ مل سکی۔

باغ جناح کی جلسی دیکھ کر آنے والوں کو واپسی کے کاغذات تیار کر لینے چاہئیں،عوام ان کے مکروہ چہروں کواچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں