امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے 5 ریاستوں میں ووٹنگ ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کو سبقت

ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام 5 ریاستوں جب کہ ہلیری کلنٹن 4 ریاستوں میں پارٹی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب


ویب ڈیسک April 27, 2016
ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن کو شکست دیدی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے 5 ریاستوں میں ہونے والی ووٹنگ میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالفین پر واضح سبقت حاصل کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے امریکا کی 5 ریاستوں پنسلوینیا، میری لینڈ، ڈیلویئر، کنیکٹی کٹ اور رہوڑ آئی لینڈ میں ریپبلکن اور ڈیمو کریٹس امیدواروں کے درمیان جماعتی نامزدگی کے لئے پولنگ ہوئی جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام 5 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو 4 ریاستوں میں کامیابی ملی اور ایک ریاست میں ان کے مخالف امیدوار برنی سینڈرز فتحیاب رہے۔

ہلیری کلنٹن نے ریاستوں میری لینڈ، ڈیلویئر کنیکٹی کٹ اور پنسلوینیا سے پارٹی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جب کہ رہوڈ آئی لینڈ میں ان کے مخالف امیدوار برنی سینڈرز پارٹی نامزدگی جیتنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی ریپلکن پارٹی میں دوسری اور تیسری پوزیشن کے امیدوار ٹیڈ کروز اور جان کیسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متحد ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود ٹرمپ پانچوں ریاستوں میں پارٹی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |