لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

لیہ سے مزید 6 مریض جناح اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


ویب ڈیسک April 27, 2016
لیہ سے مزید 6 مریض جناح اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فوٹو:فائل

زہریلی مٹھائی کھانے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک متاثرہ خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے کے بعد اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جہاں جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج چک 105 کی نصرت بی بی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ لیہ سے مزید 6 مریض جناح اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمٹھائی میں استعمال ہونے والے سلفونائل کی غیرقانونی فیکٹری کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں