سندھ کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا گیا ناظم علی

سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

ناظم علی آرائیں نے کہا قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض ادا کریں۔ فوٹو: فائل

جمعیت علماء پاکستان سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناظم علی آرائیں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے مفادات کے لیے صوبے کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیا ہے۔


جے یو پی ٹندو الہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپور خاص، نواب شاہ کے صدور سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے والے لوگوںکو آپس میں دست و گریباں کرنے پر تلے بیٹھے ہیں، ملالہ پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والے مدرسے کے طلبہ کے قتل پر کیوں خاموش ہیں، ملک کو امریکا کی جنگ میں دھکیلنے والے جواب دیں کہ ملک و ملت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر وہ کس کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، جس نے صرف اور صرف لاشیں دی ہیں، قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض ادا کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ قوم خود میدان عمل میں نکل آئے اور حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کردے۔
Load Next Story