ایل پی جی قیمتوںکے نفاذپراسٹیک ہولڈرزکااجلاس ناکام

ڈیلرزکامارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف مسابقتی کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان


ایکسپریس July 21, 2012
ڈیلرزکامارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف مسابقتی کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: وفاقی حکومت کی طرف سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے اوگرا، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس ناکام ہوگیا، ایل پی جی کمپنیوں کے نمائندے قیمتیں کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔

جمعہ کو اوگرا ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت اپنے ریگولیٹر ادارے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے اور ایل پی جی کمپنیاں حکومتی رٹ کو چیلنج کررہی ہیں لیکن ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کراسکی۔

انہوں بتایا کہ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے تبادلہ خیال ہوا لیکن ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ ایل پی جی پالیسی میں ترمیم کی جائے جبکہ اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پالیسی میں ترمیم کیلیے وزارت پٹرولیم سے رجوع کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی طرف سے یہ اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجا الحسن کے حکم پر بلایا گیا تھا، اوگرا27جولائی کو اجلاس کے متعلق ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کریگی جس میں ایل پی جی پالیسی،پرائسنگ میکنزم ودیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں