پی سی بی نے یونس خان کی معافی قبول کرکے پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دیدی

یونس خان نے پاکستان کپ میں امپائرنگ کے تنازعے پر پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔


ویب ڈیسک April 27, 2016
یونس خان نے پاکستان کپ میں امپائرنگ کے تنازعے پر پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی معافی قبول کرتے ہوئے انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے پاکستان کپ میں امپائرنگ کے تنازعے پر پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی معافی قبول کرلی اور انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔

دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان اور ان کے مشیر یونس خان کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شہریارخان نے انہیں میڈیا میں بیان بازی سے روک دیا۔

واضح رہے پاکستان کپ میں یونس خان نے امپائر کے غلط فیصلوں پر احتجاج کیا جس پر ریفری کی جانب سے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی تاہم یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر کراچی چلے آئے تھے جس پر پی سی بی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں