پریانکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ بیانات پر تنقید

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی کا مطالبہ انتہائی غلط ہے، بالی ووڈ اداکارہ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی کا مطالبہ انتہائی غلط ہے، بالی ووڈ اداکارہ ، فوٹو؛ فائل

دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی نہیں اب وہ ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور حال ہی میں اداکارہ کو امریکی میگزین ٹائمز نے دنیا کی 100 پر اثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے جب کہ اداکارہ اپنے بے باک بیانات کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیانات پر شدید تنقید کی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ہم کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے کیوں کہ لوگوں کو ایک عام تاثر کی جانب دھکیلنا قبل از وقت ہوگا اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی کا مطالبہ انتہائی غلط ہے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے باعث امریکی شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں۔
Load Next Story