یمن میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 27 یمنی فوجی ہلاک

آپریشن کے نتیجے میں شہر سے القاعدہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ختم کرالیا گیا ہے، عسکری حکام


ویب ڈیسک April 27, 2016
آپریشن کے نتیجے میں شہر سے القاعدہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ختم کرالیا گیا ہے، عسکری حکام، فوٹو؛ فائل

یمن کے شہر مکلہ میں القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف سعودی اتحادی افواج کے آپریشن کے دوران 27 یمنی فوجی ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی افواج کی قیادت میں یمن کے شہر مکلہ میں القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف گزشتہ 3 روز سے جاری آپریشن میں 27 یمنی فوجی ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں شہر سے القاعدہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ختم کرالیا گیا ہے تاہم شہر میں جاری لڑائی کے نتیجے میں فوج کو جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کی قیادت میں پیر سے یمن کے شہر مکلہ میں القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں القاعدہ کے 800 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں