ڈالر اورحج بانڈ جلد متعارف کرائے جائیں گے ظفر شیخ

ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی تجویز زیرغور ہے، بچتوں کی شرح 20 فیصد تک لے جائیں گے۔


Khususi Reporter November 16, 2012
ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی تجویز زیرغور ہے، بچتوں کی شرح 20 فیصد تک لے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

PORT ELIZABETH: محکمہ قومی بچت نے ایک سو روپے مالیت کے اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ جاری کردیے ہیں۔ حج بانڈ، ڈالر بانڈ اور شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس بھی جلد متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ قومی بچت ظفر اے شیخ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ موبائل فون کمپنیوں کے تعاون سے ڈیجیٹل اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ بھی متعارف کرانے کی تجویز پر کام جاری ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جی ڈی پی کے لحاظ سے بچتوں کی شرح صرف 13 فیصد ہے جو بہت کم ہے، اس شرح کو کم از کم 20 فیصد تک لے جایا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ قومی بچت کی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ 2 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگئی ہے اور محکمہ قومی بچت حکومت کو نان بینک قرضوں کی مد میں فنانسنگ فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے، رواں مالی سال بچتوں کا ہدف 45 ارب روپے اور 4 ماہ میں 19 ارب روپے جمع کیے جاچکے ہیں ، محکمہ قومی بچت کو ملازمین کی قلت کا سامنا ہے،وزیراعظم نے 1200 ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی، تنخواہوں کے پیکیجز کے بارے میں بھی حکومت کو سمری بھجوائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں