ترکی میں خاتون خودکش بمبار کا حملہ 13 افراد زخمی

شہر بورصہ میں خاتون نے خود مسجد کےقریب دھماکے سے اڑا لیا، ترک وزیر صحت

شہر بورصہ میں خاتون نے خود مسجد کےقریب دھماکے سے اڑا لیا، ترک وزیر صحت، فوٹو؛ رائٹرز

ترکی کے شہر بورصہ میں خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر بورصہ میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ترکی کے وزیر صحت نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون خود کش بمبار نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق خود کش بمبار خاتون کی عمر قریباً 25 سال تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کے شہر دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ اس سے قبل ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 28افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story