سونے کی عالمی طلب تیسری سہ ماہی میں 11 فیصد گرگئی
چین میں سونے کی خریدو فروخت 8 فیصدکمی سے 176.8 ٹن رہی۔
ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سونے کی طلب میں 11 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں معاشی سست روی کے باعث خریداری گھٹ جانا ہے۔
ڈبلیوجی سی کی جاری رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر سونے کی عالمی طلب کم ہو کر 1084.6 ٹن رہی جس کی مالیت 57.6 ارب ڈالر ہے، اس دوران قیمتیں ریکارڈ سطح سے اوسطاً 3 فیصد کم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیولری، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سیکٹرز سے کم طلب کے اثرات گلوبل سینٹرل بینکوں کی خریداری نے کم کردیے۔
چین میں سونے کی خریدو فروخت 8 فیصدکمی سے 176.8 ٹن رہی، بھارت میں سونے کی کھپت 9 فیصد اضافے سے 223.1 ٹن رہی۔ کونسل کے منیجنگ ڈائریکٹرسرمایہ کاری مارکس گروب کے مطابق اقتصادی غیریقینی کے باعث سرمائے کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے سونے کی خریداری جاری رہے گی۔