ناخن سجانے سنوارنے کے دلکش انداز
ان دنوں ناخن سجانے اورسنوارنے کا ایک منفرد انداز تمام عمر کی خواتین کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔
فیشن کی دنیا میں نت نئے انداز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔
ویسے توفیشن انڈسٹری میں ملبوسات، جیولری، ہیئرسٹائل اورجوتوں کے دیدہ زیب ڈیزائن موسم کی مناسبت سے خواتین کے مرکزنگاہ رہتے ہیں لیکن ان دنوں ناخن سجانے اورسنوارنے کا ایک منفرد انداز تمام عمر کی خواتین کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔ ملبوسات اورجیولری کی مناسبت سے ہلکے اورشوخ رنگوں کے ساتھ ناخن کو باصلاحیت سٹائلسٹ ڈیزائن کرتے ہیں۔ کہیں پرسیاہ کے ساتھ سفید رنگ کے ساتھ ڈیزائن بنائے جاتے ہیں توکہیں سرخ رنگ پرستارے سجائے جاتے ہیں۔ یہ انداز واقعی بہت منفرد اورانوکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد شادی بیاہ اوردیگر تقریبات میں ناخن سجائے شریک ہوتی ہے جس سے ان کی شخصیت پرکشش دکھائی دیتی ہے ۔
اس حوالے سے ماڈل نداعلوی کہتی ہیں کہ مغربی دنیا میں جہاں فیشن انڈسٹری نئی راہیں تلاش کر رہی ہے وہیں ہمارے ہاں بھی فیشن میں متعارف ہونیوالے نت نئے اندازمجھے بہت متاثرکرتے ہیں۔ پہلے ناخن پرمختلف رنگوں کی ' نیل پالش' لگائی جاتی تھی مگراب ملبوسات اورجیولری کے عکاسی کرتے ناخن کے ڈیزائن میری شخصیت کو مزید پرکشش بناتے ہیں۔