شاہ رخ کے بیٹے کو ابھی ڈیبیو نہیں کروا رہا کرن جوہر

آریان کو اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں،کرن جوہر


این این آئی April 28, 2016
آریان کو اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں،کرن جوہر فوٹو: فائل

بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اپنی فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' کے سیکوئل میں ڈیبیو نہیں کروا رہے۔

بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق جب کرن پوچھا گیا کہ کیا آپ آریان کو اپنی فلم میں ڈیبیو کرارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آریان کو اگلے 5 سال تک اپنی تعلیم مکمل کرنی ہے، جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ آریان اگلے ماہ 3 سال کا ہوجائے گا لہذا میں اسے 20 سال بعد اپنی فلم میں کاسٹ کروں گا لیکن پہلے آریان کو فلموں میں متعارف کراؤں گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا آریان پہلے اپنی گریجویشن مکمل کرے گا اور پھراگر وہ چاہے تو بالی وڈ میں کیریئر کا آغاز کرسکتا ہے۔کچھ عرصہ قبل کرن جوہر کا کہنا تھا کہ آریان خان کو صرف میں ہی بالی وڈ میں لانچ کر سکتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔