صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا کہا ثنا میر

کسی نوجوان کھلاڑی کو یہ ذمہ داری سونپ کر مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیئے، ثنا میر


سٹی رپورٹر April 28, 2016
کسی نوجوان کھلاڑی کو یہ ذمہ داری سونپ کر مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیئے، ثنا میر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

MULTAN: ثنا میر نے کہا ہے کہ انھوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا کہا ہے، کسی نوجوان کھلاڑی کو یہ ذمہ داری سونپ کر مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو نئی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے 2 سے 3 نام دیے ہیں، میں مزید 2 سال تک کھیل سکتی ہوں، اس دوران ویمنز ٹیم کی جتنی مدد کر سکتی ہوں کروں گی، انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ اور پیسہ دے کر ان سے اختیارات لے لیے جاتے ہیں جس سے نقصان ہوتا ہے، دیگر ٹیموں سے مقابلے کیلیے کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

ثنا میر نے کہاکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں بہت پذیرائی ملی لیکن اب بھی خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے بہت کچھ کرنا باقی ہے،اس کیلیے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں