راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے مثبت کریڈٹ رکھتا ہے موڈیز

46ارب ڈالر کے منصوبہ سے چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ سے گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے


INP April 28, 2016
46ارب ڈالر کے منصوبہ سے چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ سے گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے:فوٹو: فائل

کریڈیٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو پاکستان کیلیے ''مثبت کریڈٹ'' قرار دے دیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راہداری منصوبہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت بہتر ہو گی جبکہ ملک میں توانائی کے بحران میں کمی ہوگی۔ راہداری منصوبہ سے ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جس سے بالآخر مالی معاملات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

46ارب ڈالر کے منصوبہ سے چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ سے گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس سے ملک کے چاروں صوبوں میں شاہراہوں اور ریلوے کا جدید نیٹ ورک قائم ہو رہا ہے جو کہ تجارتی مقاصد کیلئے نقل وحمل کو آسان بنائے گا۔ یہ منصوبہ معاشی شرح میں اضافہ کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرے گا اور بالآخر حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں