وزرا کا آئی سی آئی جے کے خلاف قانون چارہ جوئی کا مشورہ
کپمنی کی جانب سے معافی کے بعد اب ہرجانہ ہونا چاہیے، زاہد حامد
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراکی جانب سے وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم آئی سی آئی جے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں، وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے کی جانب سے معذرت کے بعد ہرجانے کا حق رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر پیر حسنات نے کہاکہ اچھی قومیں وہ ہوتی ہیں جہاں اچھے صحافی' اچھی مائیں اور بہادر حکمراں ہوں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ا ب نئی صورتحال کا سیاسی اور قانونی پہلو بھی دیکھا جائے۔ اسحق ڈار نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کمشن کا وقت مقرر کریں، اپوزیشن سے مل کر بھی حکمت عملی بنانی ہے، حکومتی قرضوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہماری برآمدات دو فیصد کم ہوئی ہیں، وزیر اعظم نے خرم دستگیر کو نیا ٹاسک دے دیا۔ سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے اجلاس کے دوران شعر پڑھا جس پر وزیر اعظم سمیت سب نے داد دی۔
زاہد حامد نے تجویزدی کہ کپمنی کی جانب سے معافی کے بعد اب ہرجانہ ہونا چاہیے جبکہ رانا تنویر نے کہا کہ نئی صورتحال کو میڈیا میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کون سے لوگ جان بوجھ کر حکومت کی ساکھ متاثرکر رہے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ سچ تاخیر سے آیا اب ہمیں آئی سی آئی جے کیخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ ہمارے حلقے کے لوگ وزیر اعظم سے عشق کرتے ہیں۔ طارق فضل نے کہا کہ ہمیں یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیے۔