پریزیڈنٹ ٹرافی خرم منظور اور علی وقاص نے سنچریاں داغ دیں

سوئی ناردرن نے پی آئی اے کی پرواز 101 پر روک دی۔


Sports Desk November 16, 2012
یو بی ایل سے میچ میں حبیب بینک کے یونس خان 65 رنز پر ناٹ آئوٹ، اسد علی نے 5 وکٹیں لیں۔ فوٹو فائل

KARACHI: پریذیڈنٹ ٹرافی کے ساتویں رائونڈ کے دوسرے دن پورٹ قاسم کے خرم منظور کے آر ایل کے سامنے ڈٹ گئے۔

انھوں نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، سوئی ناردرن نے پی آئی اے کی پرواز 101 پر روک دی، علی وقاص نے بھی سنچری داغ دی، یو بی ایل سے میچ میں حبیب بینک کے یونس خان 65 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے آر ایل کے خلاف پورٹ قاسم نے 5 وکٹ پر 217 رنز بنالیے، اوپنر خرم منظور104اور محمد سلمان 31 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، خالد لطیف نے 11 رنز بنائے، علی خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس سے قبل کے آر ایل کی ٹیم 289 پر آئوٹ ہوئی، ذوالفقار جان نے 50 رنز بنائے، محمد طلحہٰ اور احمد جمال نے تین،تین وکٹیں لیں۔ سوئی ناردرن گیس کے خلاف پی آئی اے کی ٹیم 101 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

فیصل اقبال 31 اور انور علی ناٹ آئوٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شعیب ملک صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اسد علی نے 5 اور سمیع اللہ نے 3 وکٹیں لیں، اس سے قبل سوئی گیس نے 234 رنز بنائے، علی وقاص نے 105 رن اسکور کیے، انور علی نے 5 جبکہ شعیب ملک نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ حبیب بینک نے یونائیٹڈ بینک کے خلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 175 رنز بنائے، یونس خان 65 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، شان مسعود نے 41، اسد شفیق نے 30 اور عمران فرحت نے 28 رنز بنائے۔ اس سے پہلے یوبی ایل کی ٹیم 141 پر آئوٹ ہوئیْ

عمران علی 50 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کاشف بھٹی نے 34 رنز بنائے،احسان عادل نے 4 وکٹیں لیں۔ اسٹیٹ بینک کے خلاف زرعی ترقیاتی بینک نے پہلی اننگز میں 7 وکٹ پر 198 رنز بنالیے، کپتان عمران نذیر 68 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سعد الطاف نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس سے قبل 261 رنز 8 وکٹ سے دن کا آغاز کرنے والی اسٹیٹ بینک کی ٹیم 298 پر آئوٹ ہوگئی۔ نیشنل بینک سے میچ میں واپڈاکی ٹیم نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے، ذوالفقار بابر نے ناٹ آئوٹ 78 رنز اسکور کیے، علی عظمت 60 اور عامر سجاد 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمران خان نے 4 اور رضا حسن نے 3 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |