سعودی شہریوں کو انڈونیشیا میں بغیر ویزہ داخلے کی اجازت

انڈونیشیا کے سفر کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کیلیے ویزے سے مستثنی کردیا گیا ہے، سعودی حکام


ویب ڈیسک April 28, 2016
سعودی شہریوں کے لئے فری ویزے کا اطلاق 10 مارچ 2016 سے نافذ العمل ہے، سعودی حکام. فوٹو: فائل

سعودی حکام کے مطابق انڈونیشا نے سعودی عرب کے شہریوں کے لئے 30 روز تک ویزہ سے استثنیٰ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد بن عبداللہ المرعول کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کے لیے ویزے سے مستثنی کردیا گیا ہے تاہم یہ سہولت میڈیا مقاصد کے لیے نہیں ہو گی۔

محمد بن عبداللہ المرعول کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویزا فری داخلہ ناقابل تجدید ہوگا اور اسے قیام کے ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔ ان کے مطابق مذکورہ چھوٹ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد مستفید ہوسکیں گے اور اس کا اطلاق 10 مارچ 2016 سے نافذ العمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں