آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور بلاول پیپلزپارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے

ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 327 ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 28, 2016
آصف زرداری سے قبل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم تھے۔ فوٹو: فائل

TAXILA: آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے۔

الیكشن كمیشن كے ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن آف پاكستان نے سیاسی جماعتوں كی لسٹ كو اپ ڈیٹ كر دیا ہے جس کے مطابق ملك میں كل327 سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔ الیكشن كمیشن نے پاكستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین كے صدر كے طور پرسابق صدر آصف زرداری كا نام شامل كر لیا ہے جب کہ آصف زرداری پارٹی كی جانب سے متفقہ طور پر صدر بنایا گیا تھا جس كے بعد پیپلزپارٹی نے الیكشن كمیشن كو خط لكھ كر مخدوم امین فہیم كی جگہ آصف زرداری كو صدر كے عہدے پر نامزد كرنے كے بعد الیكشن كمیشن میں بھی پارٹی كے صدر كے طور پر ان كا نام لكھنے كی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم پاكستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین كے صدر تھے تاہم ان كے انتقال كے بعد سابق صدر آصف زرداری كو پارٹی كے صدر كا عہدہ دیا گیا تھا جب كہ ان كے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری پاكستان پیپلزپارٹی كے سربراہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں