مولانا فضل الرحما ن کو پمز اسپتال سے فارغ کردیا گیا
مولانا فضل الرحمان کو معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا ، ترجمان پمز
SRINAGAR:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں لے جایا گیا تاہم رپورٹس کلئیر ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا گیا جہاں ماہر معالج ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر وسیم پر مشتمل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف تھی اور ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں مرچ مصالحوں اور مرغن کھانے کھانے سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔
طبیعت کی خرابی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔