ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی پونجھومل بھیل پیپلزپارٹی میں شامل

ایم کیو ایم علاقائی کاموں میں پیش پیش جبکہ پیپلز پارٹی اقلیتیوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، پونجھو مل بھیل

ایم کیو ایم علاقائی کاموں میں پیش پیش جبکہ پیپلز پارٹی اقلیتیوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، پونجھو مل بھیل : فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی پونجھو مل بھیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔


رکن سندھ اسمبلی پونجھو مل بھیل نے متحدہ قومی موومنٹ کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس طرح ایم کیو ایم کے منحرف رہنماؤں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پونجھو مل بھیل نے ذرداری ہاؤس میں فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔ پونجھو مل بھیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

اس موقع پر پونجھو مل بھیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم علاقائی کاموں پر توجہ دیتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتی ہے۔
Load Next Story