پاناما لیکس آئی سی آئی جے نے وزیراعظم کو کلین چٹ دینے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا

وزیراعظم کے بچوں کے حوالےسے ان کا نام اب بھی پاناما لیکس کے ڈیٹا میں موجود ہے، آئی سی آئی جے


ویب ڈیسک April 28, 2016
وزیراعظم کے بچوں کے حوالےسے ان کا نام اب بھی پاناما لیکس کے ڈیٹا میں موجود ہے، آئی سی آئی جے، اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

صحافتی کنسورشیم نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کو کلین چٹ دینے کی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا نام پہلے دن براہ راست آف شور کمپنیوں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس جاری کرنے والی صحافتی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں چھپنے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے وزیراعظم نوازشریف کا نام براہ راست آف شور کمپنیوں کے ساتھ نہیں جوڑا بلکہ ان کے بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا جو آف شور کمپنیاں چلا رہے ہیں۔

آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت پاکستان کو صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا تعلق ان کے بچوں کے حوالے سے آیا ہے اور پاکستانی اخبار میں چھپنے والی خبر انتہائی گمراہ کن ہے جب کہ وزیراعظم کے بچوں کے حوالے سےان کا نام اب بھی پاناما لیکس کے ڈیٹا میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے گزشتہ دنوں آئی سی آئی جے کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا تھا کہ آپ وزیر اعظم سمیت شریف خاندان کے حوالے سے تمام تر مواد ،بیانات فوری طور پر ہٹا دئیں اور عام معذرت جاری کریں ورنہ آپ کے خلاف قانونی چار جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں