پریمیئر فٹبال افغان کلب نے پی آئی اے کو شکست دیدی

آرمی نے زیڈٹی بی ایل کوہرایا، پی ایف ایف لیگ میں سوئی گیس کے راشدکی ہیٹ ٹرک۔


Sports Reporter November 16, 2012
آرمی نے زیڈٹی بی ایل کوہرایا، پی ایف ایف لیگ میں سوئی گیس کے راشدکی ہیٹ ٹرک۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں افغان ایف سی نے پی آئی اے کو 1-0 سے شکست دے دی۔

آرمی نے زرعی ترقیاتی بینک کو بھی اسی مارجن سے زیر کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں پی آئی اے اور افغان کلب کے کھلاڑی پہلے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکے، وقفے کے بعد 58 ویں منٹ میں افغان کلب کے اسٹرائیکر جدید خان پٹھان نے گیند کو جال کی راہ دکھا دی، یہ فیصلہ کن گول ثابت ہوا،انھیں میچ کے بہترین اسکورر کا انعام دیا گیا، بیسٹ کھلاڑی افغان ایف سی کے ڈیفینڈر خان جونیئر قرار پائے۔آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں میزبان نے زرعی ترقیاتی بینک کو ایک گول سے زیر کیا،17 ویں منٹ میں اسٹرائیکر عنصر عباس کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

زیڈ ٹی بی ایل کے مڈ فیلڈر عدنان کو66 ویں منٹ میں یلوکارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین اسکوررعنصر عباس اور بیسٹ کھلاڑی آرمی کے مڈ فیلڈر عدنان قرار پائے۔ ایونٹ میں جمعے کو مسلم ایف سی اور نیوی کا میچ گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں کھیلا جائے گا۔دریں اثنا نویں پی ایف ایف لیگ میں سوئی گیس نے انصاف افغان کمپنی کو 5-0 سے ٹھکانے لگا دیا، اسٹرائیکر راشد علی نے شاندار ہیٹ ٹرک کی،لال محمد نے دو گول اسکور کیے۔ بالاچ ایف سی نوشکی نے سی ڈے اے اسلام آباد کو بھی5-0سے زیر کیا، مڈ فیلڈر محمد الیاس نے 2 جبکہ اسٹرائیکر سیف اللہ،سعد اللہ اور مڈ فیلڈر محمد بلال نے 1،1گول کیا۔ چاند ایف سی لیہ نے افغان اسپورٹس ایف سی کوئٹہ کو ایک، صفر سے ہرایا،واحد گول اسٹرائیکر کفایت اللہ نے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں