محرم الحرام میں ٹاؤنز صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ
وزرا اور اراکین اسمبلی کا محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ٹائونز کے اجلاسوں میں شرکت
چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ کراچی متانت علی خان نے ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں ملیر ٹائون کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انھوںنے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، انھوں نے ہدایت جاری کی کہ یکم محرم تا یوم عاشورہ نکلنے والے تمام جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی ،روشنی اور سڑکوں کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، رکن سندھ اسمبلی حنیف شیخ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون ظفر مجاہد کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔
صدرٹائون کے مرکزی دفترمیں محرم الحرام کے موقع پر صحت وصفائی ، روشنی ودیگربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب میں اراکین صوبائی اسمبلی طاہرقریشی،مقیم عالم اور شعیب ابراہیم نے کہاہے کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر،ایثاراور قربانی کا درس دیتا ہے،چیف آفیسرصدرٹائون عاصم علی خان اور مختلف مکاتب فکرکے علما ،ٹائون میں واقع مساجد،امام بارگاہوں کے منتظمین، کے ای ایس سی ،واٹربورڈ اورٹائون کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈمنسٹریٹر بن قاسم ٹائون نادر وسان نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اپنے علاقوں میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ومعززین سے رابطے میں رہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوںنے کہاکہ محرم الحرام میں مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف کو خصوصی طور پر صاف کیا جائے، گلبرگ ٹائون میں محرم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا ہے کہ محرم میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، اجلاس میں چیف آفیسر گلبرگ ٹائون لطیف لودھی بھی موجود تھے۔
انھوں نے ہدایت جاری کی کہ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے، ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹائون شفیق الرحمن نے محرم کے سلسلے میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ امام بارگاہوں کے اطراف، مجالس اور جلوس کے راستوں میں حائل تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے،ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹائون قمر شیخ نے ہدایت جاری کی کہ ٹائون میں محرم کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون سمیع خان نے کہا ہے کہ محرم کے موقع پر ٹائون میں صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔