یکم مئی سے مختلف مقامات پرسبیلیں قائم کردی جائیں کمشنر

گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلیے3ماہ تک انتہائی محتاط رہنا ہوگا،آصف حیدر شاہ


Staff Reporter April 29, 2016
ہیٹ ویوکی پیشگی اطلا ع کے ساتھ ہی تمام رسپانس سینٹرز بحال کیے جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

کمشنر کراچی آصف حید ر شاہ نے کہا ہے کہ متوقع گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلیے 3ماہ تک انتہائی محتاط رہنا ہوگا،محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) سے متعلق پیش گوئیوں کے ساتھ ہنگامی طور پر بھرپور طور پر تیاریاں کرنی ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کمشنر دفتر میں ہو نے والے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا،کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ یکم مئی سے شہر کے مختلف مقامات میں پا نی کی سبیلیں قائم کردی جائیں اور فیصلہ کیا گیا یہ سبیلیں3ماہ تک قائم رکھی جائیں گی، تجارتی مقامات پر تاجر وں کے تعاون سے بھی با زاروں میں سبیلیں لگائی جائیں گی اور ماہ رمضان کے دوران ہیٹ اسٹروک کے بچاؤ کیلیے قائم کردہ پانی کی سبیلیں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو سہولتیں فراہم کرینگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ مو سمیات کی جا نب سے ہیٹ ویوکی پیشگی اطلاع کے ساتھ کراچی انتظامیہ کے منصوبے کے مطابق شہر کے تمام فرسٹ رسپانس سینٹرز ہنگامی بنیادوں پر بحال کردیے جائیں گے،کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مزیدہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر قائم نجی اسپتالوں میں بھی سرکاری ملازمین اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ملا زمین کو فوکل پر سن تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم رکھنے کے ساتھ ریلیف کے بر وقت انتظامات کرنے میں بھی آسانی ممکن ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں