پٹھان کوٹ واقعہ ٹھوس شواہدنہ ملے توپاکستان تحقیقات روک دیگا
تحقیقات کیلیے ہرسطح پرتعاون کیالیکن مثبت جواب نہ ملا،پاکستان نے بھارت کوآگاہ کر دیا
بھارت پاکستان کو پٹھان کوٹ واقعے کے ٹھوس شواہداورمعلومات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیاہے ۔
پاکستان نے دوٹوک سفارتی موقف اختیارکرتے ہوئے بھارت کوآگاہ کردیاہے کہ اگربھارت پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات کے معاملے پرپاکستانی حکام سے مذیدتعاون نہیں کرے گااورٹھوس شواہدیا معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی تو پاکستان اس معاملے پر اپنے تحقیقاتی عمل کو روک سکتاہے کیونکہ بھارت کی عدم دلچسپی کے سبب پاکستانی حکام کیلیے پٹھانکوٹ واقعہ کی مکمل تفتیش کرنا ممکن نہیں ہوگا۔وفاق کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان نے پٹھانکوٹ واقعے پر تحقیقات کے حوالے سے بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
تحقیقاتی حکام نے وفاقی حکومت کوآگاہ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے کسی بھی سطح پر ایسے ٹھوس شواہدفراہم نہیں کیے گئے جس سے فی الحال یہ ثابت ہوسکے کہ اس معاملے میں براہ راست پاکستانی سرزمین استعمال ہوئی ہو ۔