عذیرکے دبئیایران اورپاکستان میں کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں

گینگ وارسربراہ نے سابق وزیرداخلہ کی مددسے لیاری میں پولیس افسران کی پوسٹنگ کروائی


Staff Reporter April 29, 2016
45بااثرلوگوں سے تعلقات ہیں،14گینگ وارکمانڈرزکنٹرول میں تھے،انکشافات جاری . فوٹو: فائل

رینجرزکے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق عذیربلوچ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سامنے اعتراف کیاہے کہ اس کے یواے ای،ایران اور پاکستان میں کروڑوں روپے کے اثاثے موجودہیں،دبئی میں اس کے4 اکاؤنٹ میں ساڑھے10 لاکھ درہم موجود ہیں اور4 میں سے 3 اکاؤنٹ اس نے اپنی بیوی کے نام پرکھولے،اس کی یو اے ای میں 3 گاڑیاں،ایک پلاٹ ، دفتر اور 2 گھر موجود ہیں جبکہ یو اے ای میں اثاثوں کی مالیت 35لاکھ درہم ہے اور پاکستان کے بینک میں صرف 15 لاکھ روپے موجودہیں،مشترکہ تحقیقات کے دوران عذیر بلوچ نے بتایاکہ کراچی میں اس کے20 کروڑ کے اثاثے موجود ہیں جبکہ ایران میں ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر اس نے اپنے ایک رشتے دار کے نام پرلیا،کراچی میں گھاس منڈی جوئے خانے کے مالک اعجازمیمن کوایک کروڑ روپے سود پر دے رکھا ہے۔

عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے 45 بااثر دوست ہیں جن میں ایک سیاسی جماعت کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔عذیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سابق وزیر داخلہ سندھ کی مددسے ایک ایس پی اور7 ایس ایچ او کو لیاری کے مختلف تھانوں میں تعینات کروایا جبکہ ایس پی اقبال بھٹی کی تعیناتی انسپکٹریوسف بلوچ کی سفارش پر کروائی۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ کی خدمت پر 16 نوکر موجودتھے عذیر بلوچ کے انڈرلیاری کے14گینگ وارکمانڈر کام کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں