این اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

(ن) لیگ کے خالد مگسی نے 30 ہزار 530 جبکہ تحریک انصاف کے یار محمد رند نے 16 ہزار 262 ووٹ حاصل کئے، غیر حتمی نتائج

(ن) لیگ کے خالد مسگی نے 30 ہزار 530 جبکہ تحریک انصاف کے یار محمد رند نے 16 ہزار 262 ووٹ حاصل کئے. فوٹو: ایکسپریس

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔


این اے 267 جھل مگسی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ خالد مگسی 30 ہزار 530 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند 16 ہزار 262 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 5 سیاسی جماعتوں سمیت 13 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان متوقع تھا۔ یاد رہے کہ این اے 267 کی نشست سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خالد مگسی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Load Next Story