شام لڑائی میں48ہلاک ترکی کا اپوزیشن اتحاد کو تسلیم کرنے کا اعلان

دمشق کے نواح میں سرکاری فوج کاآپریشن،حمدان ائیربیس پرقبضے کیلیے لڑائی جاری ،فرانس کی باغیوںکواسلحہ فراہم کرنیکی تجویز


AFP November 16, 2012
امریکا کوباغیوں کواسلحے کی فراہمی پرتحفظات،اسلحے کی فراہمی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی:روس.فوٹو:رائٹرز

شام میں جمعرات کومختلف شہروں میں ہونے والی لڑائی کے دوران مزید48افرادہلاک ہوگئے۔

سرکاری فوج نے دارالحکومت کے نواحی علاقوں میںآپریشن شروع کردیاہے۔زمینی گولاباری کے ساتھ فضاسے بھی باغیوں کی پوزیشنوں پربمباری کی جاتی رہی۔عراقی سرحدکے قریب البوکمال کے فوجی اڈے پرقبضے کے لیے لڑائی ہوتی رہی۔سرکاری فوجی حمدان ائیربیس کا دفاع کررہے ہیں جہاں جمعرات کی لڑائی میں آٹھ فوجی مارے گئے۔ سیکیورٹی ہیڈکوارٹرپرقبضے کے بعد تین باغی بھی مارے گئے۔شام میں اب تک کی شورش میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد39ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ترکی نے جمعرات کو اپوزیشن اتحادکوتسلیم کرنے کا اعلان کردیاہے۔

یہ اعلان ترک وزیرخارجہ احمدداؤداوگلونے جبوتی میں اوآئی سی اجلاس کے بعد کیاہے ۔فرانس نے باغی فوجیوں کواپنے دفاع کے لیے اسلحہ دینے کی تجویزدے دی ہے ۔فرانس اپوزیشن گروپوں کے اتحادکوتسلیم کرچکاہے۔امریکا ابھی ہتھیاراپنے دشمنوں کے ہاتھ لگنے کے خدشے کے پیش نظرایسانہیں کررہا۔روس نے کہاہے کہ باغیوں کوہتھیاروں کی فراہمی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں