دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایکشن پلان بنالیا گورنر سندھ

محرم میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے


Staff Reporter November 16, 2012
علماء کرام سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں، آرٹس کونسل میں صحافیوں سے گفتگو فوٹو: پی پی آئی/ فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے آگے نہیں جھکیں گے ہم نے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کیلیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

دہشت گروں کے مذموم ارادے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آرٹس کونسل کراچی کی نئی 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سیبات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ علماء کرام سے محرم الحرام کے حوالے سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے علماء نے حکومت کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے، ماہ محرم میں دہشت گردی کا کا خطرہ موجود ہے لیکن اس پر کڑی نظر رکھی جائے گی ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں ملک میں امن امان کا مسلئہ سب سے اہم ہے لیکن حکومت اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہی ہے۔

کراچی میں جرائم پر قابو پانے لیے سب کومل جل کر کام کرنا ہوگا ہم جلد اس پر قابوپا لیں گے،گورنر نے کہا کہ حکومت اپنے محدود ذرائع سے عوام کو تفریح کی سہولتیں فراہم کررہی ہے پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، جس کے لیے آرٹس کونسل نے اہم کردار ادا کیا ہے آرٹس کونسل کمپلیکس کی نئی زیر تعمیر عمارت کی تکمیل کے بعد آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیاں مزید بہتر ہوجائیں گی اور لوگ اپنی فیملی کیساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے آرٹس کونسل کے نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اورگورنر سندھ کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے آرٹس کونسل کی نئی عمارت اور منصوبوں کی تعمیر کیلیے12کروڑ کی خطیر رقم جاری کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں