واٹس ایپ کھولے بغیر کال کرنے کی سہولت

گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے فائل شیئرنگ کی سہولت بھی پیش کی تھی جس کے ذریعے ڈاکیومنٹس کا بھی تبادلہ کیا جا سکتا تھا

کال بیک کے علاوہ وائس میل کا فیچر بھی زیر غور ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین وائس میلز ریکارڈ کر کے دوسروں کو بھیج سکیں گے. فوٹو؛فائل

واٹس ایپ انتظامیہ ایک بار پھر ایک قدم آگے رہتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے کال بیک کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو ایپلی کیشن کھولے بغیر کال کرسکتے ہیں۔

میسجنگ ایپلی کیشنز کے مابین ایک دوڑ جاری ہے۔ سب کا مقصد بالکل واضح ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر انھیں اپنے ساتھ جوڑے رکھنا ہے۔ اسی سلسلے میں واٹس ایپ میں نت نئے فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں محفوظ روابط کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر دیا گیا اور ٹیکسٹ کو فارمیٹ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا۔ اب نئی خبر کے مطابق یہ مقبول ترین سروس اگلے چند ہفتوں میں کال بیک اور زپ فائل شیئرنگ کا فیچر شامل کرنے جا رہی ہے۔


واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ورژن میں ''کال بیک'' فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ایپلی کیشن کھولے بغیر کال کر سکیں گے۔ اس کے لیے نوٹی فکیشن کے حصے میں واٹس ایپ کی مس ہو جانے والی کالز کے ساتھ ''کال بیک' ' کا بٹن مہیا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وائس میل کا فیچر بھی زیر غور ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین وائس میلز ریکارڈ کر کے دوسروں کو بھیج سکیں گے۔

گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے فائل شیئرنگ کی سہولت بھی پیش کی تھی جس کے ذریعے میڈیا فائلز کے علاوہ ڈاکیومنٹس کا بھی تبادلہ کیا جا سکتا تھا لیکن اب کی بار واٹس ایپ میں زپ فائل شیئرنگ لانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی فولڈر کو زپ کر کے باآسانی کسی کو بھیج سکیں گے اور اسی طرح زپ فائلیں وصول بھی کر سکیں گے۔ یہ نئے فیچرز یقیناً زبردست اقدام ہوں گے۔
Load Next Story