پیٹریاس کیس میں مزید کوئی نام شامل ہونے کاعلم نہیں پنیٹا

پنٹا گون انسپکٹر جنرل ایلن کے معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں،امریکی وزیردفاع کی گفتگو

طالبان کی جانب سے پیٹریاس کے معاملہ پر پروپیگنڈے کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا .فوٹو ایکسپریس

HONG KONG:
امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہاہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈیوڈ پیٹریاس کے کیس میں مزید سینئر فوجی افسربھی ملوث ہیں۔


تحقیقات کے اس عمل نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جان ایلن کو بھی اپنی لپیٹ میںلیا ہے۔ بنکاک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنیٹا نے کہاکہ نے انھیں ایلن پراعتماد ہے وہ کسی لحاظ سے ای میلز کی نوعیت پر بات نہیںکرناچاہتے اورنہ ہی ایلن اور فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ان کی دوست جل کیلی کے دیگرمعاملات پر بات کرینگے ۔

انھوںنے کہاکہ پنٹا گون انسپکٹر جنرل ایلن کے معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں۔ میںاس معاملے پر اثرانداز نہیں ہوناچاہتا۔ لیون پنیٹا نے صحافیوں کوبتایا کہ وہ اس امکان کو رد نہیں کرسکتے کہ طالبان ڈیوڈ پیٹریاس کے معاشقے کو پروپیگنڈے کیلی استعمال کرسکتے ہیں اور بلاشبہ یہ ان کیلیے ایک موقع ہے۔ انھوںنے مزید کہاکہ اگر وہ اپنا اثرو رسوخ ڈالنا چاہتے ہوں تو دیگرمعاملات بھی ہیں کہ وہ انھیں اچھالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل انھوںنے اس معاملے کی تحقیقات کاحکم جاری کیاتھا۔جنرل ایلن نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہاکہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کرینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story