قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا

پہلے بچے کی وفات پر غمگین لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اہلیہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں، جنید خان

بچے کے انتقال پر وقار یونس، اظہر علی، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کا جنید خان سے اظہار افسوس۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کا نوزائیدہ بچہ انتقال کر گیا جس پر ملکی اورغیر ملکی کرکٹرز ان سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے بولر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت افسوسناک ہے کیونکہ میرے پہلے بچے کا انتقال ہو گیا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ میری اہلیہ کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہے۔



جنید خان کے بیٹے کے انتقال پر قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کی جانب سے ان سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔ جنید خان سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس، ون ڈے کپتان اظہر علی، عمر اکمل، وہاب ریاض اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود شامل ہیں۔



ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی نے بھی جنید خان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔














واضح رہے کہ جنید خان فروری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Load Next Story