پاک سرزمین پارٹی کا کل سے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

پنجاب میں لوگوں کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے، رضا ہارون

پنجاب میں لوگوں کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے، رضا ہارون، فوٹو؛ فائل

پاک سرزمین پارٹی نے کل سے لاہور میں سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضاہارون کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے لہٰذا کل سے لاہور میں پارٹی دفتر کھول کر سیاسی اورتنظیمی امورکا آغازکردیں گے جب کہ سکھر، کوئٹہ، پشاور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مرکزی تنظیم سازی کے دفاتر قائم کرنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اپنے پیغام کا مقصد حاصل کرچکے ہیں اب ملک کے دیگر شہروں میں اپنا پیغام پہنچائیں گے جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اورانیس قائمخانی نے دلوں کو جوڑنے اور وطن پرستی کا پیغام دیا جب کہ پورے ملک سے فون، سوشل میڈیا اورخطوط کے ذریعے مثبت ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پر بہت تجزیے کیے گئے کہ یہ ایک ریجنل پارٹی ہے لیکن آنے والے دنوں میں لوگوں کے اس خیال کوغلط ثابت کیا جائے گا جب کہ ایم کیوایم کو اپنے لوگوں پرنظررکھنی چاہیے کیوں کہ لوگ ان کو چھوڑ چھوڑکر جارہے ہیں۔
Load Next Story