ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 11 مسافر ہلاک
ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں ایک اٹلی، ایک برطانوی سیاح اور دیگر افراد کا تعلق ناروے سے تھا، سول ایوی ایشن حکام
ناروے میں ہیلی کاپٹر ساحل کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 11 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
ناروے کی ایمرجنسی سروس کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر 13 مسافروں کو لے کر ناروے کے شمالی سیاحتی مقام کی طرف جا رہا تھا کہ ساحل کے قریب اچانک زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ناروے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں ایک اٹلی، ایک برطانوی سیاح اور دیگر افراد کا تعلق ناروے سے تھا جب کہ ہیلی کاپٹر یورو کاپٹر ماڈل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کا وہی ماڈل تھا جسے 2012 اس کے گیر بکس میں خامی کی وجہ سے چیلنج کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کی اڑان پر پابندی عائد کردی گئی تھی اس لیے ممکن ہے کہ اسی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہو۔