امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں جھڑپ متعدد افراد زخمی
ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جب کہ 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی صدارت کے لیے ری پبلکن کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت نا صرف عالمی سطح پربلکہ ملک میں بھی متنازعہ بن چکی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ کیلیفورنیا میں ہونے والی ریلی میں ہوا جہاں ٹرمپ کے حامی اور مخالف لوگ جمع تھے کہ اچانک ان میں لڑائی شروع ہوگئی اور اس دوران دھینگا مشتی میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
کیلیفورنیا کے علاقے کوسٹا میسا میں او سی فیئر اینڈ ایونٹ سینٹر کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کررہے تھے جب کہ اس سے کچھ ہی فاصلے پران کے مخالف بھی سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوگئے اور کچھ ہی دیر بعد دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے اور ٹرمپ کے مخالفین نے آنے جانے والی سڑکوں کو بلاک کردیا۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افردا کو منشتر کیا لیکن اس دوران مخالفین ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔
اورنج کاؤنٹی شیرف کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت کئی افراد زخمی ہوئے اور پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ مظاہرین کو منتشر کرکے سڑکوں پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن کے مضبوط ترین امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اسلام مخالف پالیسی اور بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں متنازعہ ہو چکے ہیں اور امریکا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ان کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔