وفاقی حکومت سندھ کو5 ارب کی اسپیشل گرانٹ دیگی
رقم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورریسکیووریلیف کے کاموں پر خرچ ہوگی
وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ بھر میںقدرتی آفات،سانحات اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو و ریلیف کی سہولیات میں اضافے کیلیے سندھ حکومت کی درخواست پر5ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ جاری کریگی۔
یہ گرانٹ آئندہ ماہ سندھ حکومت کو فراہم کردی جائے گی۔اس گرانٹ سے فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور ریسکیو کے کاموںمیںاستعمال ہونے والے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے گزشتہ دورۂ کراچی کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ کراچی اور سندھ میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کے لیے خصوصی آلات،گاڑیوں اور دیگر وسائل کی بہت کمی ہے،کراچی کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور گذشتہ ماہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت کو فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کرے۔
کراچی میں اس وقت ضلعی حکومت کے پاس صرف30 فائر ٹینڈرزاور3 اسنارکل ہیں جوکافی پرانے ہوچکے ہیںجبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میںقدرتی آفات،سانحات اورہنگامی صورتحال کے بعد امدادی کاموں کے لیے جدید آلات اوردیگروسائل کی انتہائی کمی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کرکے فوری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھیجی جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سندھ حکومت نے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اس فنڈسے ضلعی حکومتوں کی مشاورت کے بعدکراچی کے لیے فوری طور پر 15فائر ٹینڈرز،2 اسنارکل،5 ریسکیو وین،حیدر آباد کے لیے6فائر ٹینڈرز،ایک اسنارکل،لاڑکانہ کے لیے5فائر ٹینڈرز، سکھراورمیرپور خاص کے لیے4-4فائر ٹینڈرز خریدے گی،جبکہ ہنگامی آلات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے مالیت کا خصوصی سامان خریدا جائے گا۔یہ گاڑیاںاورسامان جنوری2013میں قانون کے مطابق بیرون ملک سے درآمد کی جائیں گی۔