اوول ٹیسٹانگلینڈ385رنز پر آئوٹپرائر کی نصف سنچریمورکل نے 4وکٹیں لیں

میزبان ٹیم کی آخری 7 وکٹیں صرف 118 رنز کے اضافے سے گریں، کک کی...

اوول ٹیسٹ: انگلش بیٹسمین پرائر جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے بائونسر سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن اوپنر الویرو پیٹرسن کے صفر پر آئوٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ نے کھیل کے اختتام تک 37 اوورز میں86رنز بنالیے، ہاشم آملا47اور گریم اسمتھ 37پر کھیل رہے تھے۔


اس سے قبل میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 385کا مجموعہ ترتیب دے کر آئوٹ ہوگئی، اختتامی7وکٹیں اسکور میں 118 کے اضافے سے گریں، انگلش اوپنر السٹر کک نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوئے، میٹ پرائر نے 90 گیندوں پر 60 کی اننگز کھیلی، انھیں 17 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس بھی ملا، مورن مورکل نے 4 جبکہ ڈیل اسٹین اور کیلس نے 2،2وکٹیں لیں۔
Load Next Story