سنگیتا بجلانی اور کرکٹر منوج کا ’’اظہر‘‘ کے پروڈیوسر کے خلاف کیس کا فیصلہ

فلم میں مجھے گھر تباہ کرنیوالی عورت کے روپ میں دکھایا گیاہے،سنگیتا بجلانی

فلم میں مجھے گھر تباہ کرنیوالی عورت کے روپ میں دکھایا گیاہے،سنگیتا بجلانی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی وڈ کی نئی فلم''اظہر''کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو نئی قانونی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور معروف بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی سابق اہلیہ سنگیتا بجلانی نے فلم''اظہر''بنانے والوں کیخلاف کیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سنگیتا بجلانی نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار کرنے والی اداکارہ نرگس فخری کے ذریعے انھیں ایک ایسی عورت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو گھر تباہ کرنے میں کردار ادا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا منفی کردار ان کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ ادھر سابق بھارتی کرکٹر منوج پربھارکربھی فلم میں اظہرالدین کا جو کردار عوام کے سامنے رکھا گیا ہے اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کرکٹر اظہرالدین کے میچ فکسنگ سکینڈل کے وہ عینی شاہد ہیں جب کہ فلم میں انھیں پاک صاف دکھایا جارہا ہے۔
Load Next Story