اشرفل پابندی ختم ہونے سے 3 ماہ قبل میدان میں اترگئے حکام لاعلم

اشرفل نے بیکسمیکو کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے 40رنز بنائے۔


Sports Desk April 30, 2016
اشرفل نے بیکسمیکو کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے 40رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

معطل بنگلہ دیشی بیٹسمین محمد اشرفل پابندی کا دورانیہ مکمل ہونے سے 3 ماہ قبل نجی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل ہوگئے، جس پر کئی لوگوں نے سوال اٹھایا ہے۔

سہروردی اسٹیڈیم میں منعقدہ انڈور کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اشرفل نے بیکسمیکو کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے 40رنز بنائے، حیران کن طور پر ایونٹ مینجمنٹ فرم کے مالکان میں بی سی بی کرکٹ آپریشن چیف اکرم خان بھی شامل ہیں، میڈیا کے رابطے کرنے پر انھوں نے اشرفل کے کھیلنے پر لاعلمی کا اظہار کیا،میچ فکسنگ میں ملوث رہنے والے اشرفل 3 سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد 13 اگست سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں