کراچیبدامنی جاری2پولیس اہلکاروںسمیت مزید7ہلاک
نیوسبزی منڈی سے2پولیس اہلکاروں،قائدآبادسے خاتون،حیدری سے نامعلوم شخص کی لاش ملی
کراچی میں بدامنی جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوراغواکے بعدلاشیں پھینکے کے واقعات میں2پولیس اہلکاروںاورخاتون سمیت مزید7 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب جھاڑیوں سے2پولیس اہلکاروںکی لاشیں ملیں ۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ قمر احمد نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتولین کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔مقتول کانسٹیبل کامران سچل تھانے جبکہ کانسٹیبل اصغرعلی خواجہ اجمیر نگری تھانے میں تعینات تھا،دونوں اہلکاردوست تھے جنھیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزمان نے دونوں کوسنسان علاقے میں لا کر وہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
مقتول کانسٹیبل کامران شاہ فیصل کالونی جبکہ مقتول اصغر علی خواجہ اجمیر نگری ہیڈکوارٹرز میں رہائش پذیرتھا۔منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈپرنامعلوم مسلح افرادنے26سالہ شخص کوفائرنگ کر کے ہلاک کردیااورفرارہوگئے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 16سالہ نوجوان احمدہلاک ہوگیا،مقتول احمد شاہ فیصل کالونی میں پاپڑ کے کارخانے میں مال بردار گاڑیوں پر پاپڑ لوڈ کرنے کا کام کرتا تھا،وہ سوزوکی میں پاپڑ لوڈ کر رہاتھا کہ قریبی ہی موجود سیکیورٹی گارڈ راشدسے رپیٹرگن اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی اوروہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے سیکیورٹی گارڈکوحراست میں لے لیا،مقتول شاہ فیصل کالونی نمبر 5کارہائشی تھا۔ قائد آباد کے علاقے رندگوٹھ میں خالی پلاٹ سے 35 سالہ نامعلوم خاتون کی تشددزدہ لاش ملی جسے گلا دبا کر قتل کرکیاگیاتھا۔متوفیہ نے پیلے رنگ کے پھول دارکپڑے پہنے ہوئے ہیں اورشبہ ہے کہ اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیاگیاہے،متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔
نارتھ ناظم آبادکے علاقے حیدری بلاک ایچ میں واقع کچراکنڈی سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، مقتول کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی۔بدھ کورات گئے پی آئی بی کالونی کے علاقے مینا بازارغوثیہ کالونی میں کارپر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا27 سالہ جاویددوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،مقتول سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔اورنگی سیکٹر 10 میں حیدری امام بارہ گاہ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کانسٹبیل شہزادزخمی ہوگیا۔