فیصل آباد میں دکانوں کے باہر سوئے 3 مزدور قتل

کشمیر پل کے قریب واقع مارکیٹ میں دکانوں کے باہر سوئے ہوئے افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، پولیس

تینوں افراد کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دکانوں کے باہر سوئے 3 افراد کو قتل کردیا۔


ایکپسریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں کینال روڈ کشمیر پل کے قریب واقع مارکیٹ میں دکانوں کے باہرسوئے ہوئے 3 افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں فیصل آباد کا رہائشی اکرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی غلام اصغر اور جڑانوالہ کا رہائشی مشتاق شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں۔
Load Next Story