پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیلچیف جسٹس انورظہیرجمالی وطن واپس پہنچ گئے

ایک دن قیام کے بعد انور ظہیر جمالی اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔


ویب ڈیسک April 30, 2016
موجودہ ملکی حالات میں چیف جسٹس آف پاکستان بہت اہم شخصیت ہیں. فوٹو؛ فائل

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے سب سے اہم شخصیت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی ایک ہفتے کے ترکی کے دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم وہ اگلے ہی روزرکھا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں چیف جسٹس آف پاکستان بہت اہم شخصیت ہیں، وہ کمیشن کی تشکیل اور اس کی سربراہی کے لئے جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا موجودہ حالات پر گہرا اثر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں