ژوبایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی. فوٹو فائل

ژوب میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق دھماکہ رات گئے پاک افغان بارڈر سے گرفتار کئے گئے 2 مشکوک افراد کے سامان میں ہوا، ایف سی اہلکار انہیں گاڑی میں سوار کرکے تفتیش کے لئے ژوب ہیڈ کوارٹر لا رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گرفتار مشتبہ افراد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story