آئندہ بجٹ برآمدی فروغ کیلیے جاری رعایتی ایس آر اوز واپس نہ لینے کا فیصلہ

مینوفیکچرنگ بونڈ اسکیم، ڈی ٹی آر سی اور برآمدات کے فروغ کیلیے متعارف کردہ دیگر اسکیمیں برقرار رکھی جائینگی


Irshad Ansari May 01, 2016
عارضی درآمدی اسکیم،مینوفیکچرنگ بونڈ اسکیم،ڈی ٹی آر سی اور برآمدات کے فروغ کیلیے متعارف کردہ دیگر اسکیمیں برقرار رکھی جائینگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2016-17 کے وفاقی بجٹ میں عارضی درآمدی اسکیم، مینوفیکچرنگ بونڈ اسکیم اور ڈی ٹی آر سی سمیت برآمدات کے فروغ کے لیے متعارف کی جانے والی تمام ٹیکسوں میں رعایات کی اسکیمیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ایکسپریس کو بتایا کہ ٹیکسوں میں غیر ضروری چھوٹ اور رعایات واپس لینے کی پالسیی کے تحت تیسرے مرحلے میں آئندہ مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ میں 130ارب روپے کے رعایتی ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ایس آر اوز واپس لیے جارہے ہیں مگر ایف بی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان ایس آر اوز کو واپس لینے کی پالیسی کے تحت رعایتی ڈیوٹی اور ٹیکس کے ایسے ایس آر اوز واپس نہیں لیے جائیں گے جو برآمدات کے فروغ کے مقصد کے تحت جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی برآمدات کے فروغ کے لیے متعارف کروائی جانے والی اسکیمیں واپس لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیوٹی ٹیکس ریمیشن اسکیم(ڈی ٹی آر ای)، مینوفیکچرنگ بونڈ اسکیم اور عارضی امپورٹ اسکیم سمیت دیگر ایسی اسکیمیں بھی برقرار رکھی جائیں گی تاکہ ملکی برآمدات کو فروغ مل سکے اور برآمدکنندگان عالمی مارکیٹ میں رائج قیمتوں کا مقابلہ کرسکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |